امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، فروع دین میں سے ایک ہے اور اس کا شمار اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ہوتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں اس فریضے کی انجام دہی پر بہت زور دیا گیا... Show More >>امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، فروع دین میں سے ایک ہے اور اس کا شمار اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ہوتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں اس فریضے کی انجام دہی پر بہت زور دیا گیا ہے۔ اس دستور سے پہلوتہی کے نتیجے میں معاشرے اور سماج میں بہت سی اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں اور معاشرہ برائی اور فساد کی جانب گامزن ہو جاتا ہے۔ چنانچہ معاشرے کو ہر طرح کی برائیوں سے پاک و منزہ رکھنے کے لیے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا احیاء بہت ضروری ہے اور اسی فریضے کی وجہ سے قرآن کریم نے امت مسلمہ کو بہترین امت کے اعزاز سے نوازا ہے اور امام حسین علیہ السلام کا قیام بھی اسی پس منظر میں تھا جس سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
آج کے دور میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے خلاف ہونے والی سازشوں کے تناظر میں اس دستور کو زندہ کرنے کی اہمیت کس قدر بڑھ گئی ہے؟ اور اس اسلامی دستور کو معاشرے میں زندہ کرنے کے لیے کس طرح کے عملی اقدامات کی ضرورت ہے؟
چنانچہ ان سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #مصباح_یزدی #امر_بالمعروف #نہی_عن_المنکر #احیاء #بنیاد #بند #بہادری #میدان #معاشرہ #شرائط #اسلام #انقلاب #حمایت #دفاع #امام_حسین_علیہ_السلام Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment