لوگوں کو بے وقوف بناکر گمراہ کرنے کیلئے دشمن کا ایک بڑا حربہ حقائق کی تحریف ہے چنانچہ دشمن اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے حق کو باطل اور باطل کو حق کے روپ مین پیش... Show More >>لوگوں کو بے وقوف بناکر گمراہ کرنے کیلئے دشمن کا ایک بڑا حربہ حقائق کی تحریف ہے چنانچہ دشمن اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے حق کو باطل اور باطل کو حق کے روپ مین پیش کرتا ہے اور انہی تحریفات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک فسادی ٹولے اور شر پسند عناصر کی قلیل جماعت کی آواز کو ایرانی عوام کی آواز کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ایرانی عوام کی آواز کو سنو، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ایرانی قوم کی آواز وہ ہے جو رواں برس 13 آبان (4 نومبر) کو بلند ہوئی تھی، ایرانی قوم کی آواز وہ تھی جو شہید سلیمانیؒ کے جنازے میں کڑوڑوں لوگوں کے عظیم اجتماع کی صورت میں اٹھی تھی، ایرانی قوم کی آواز وہی ہے جو آج \"شہداء کے جنازوں کی تشییع\" میں فسادیوں کے خلاف نعرے بازی کی صورت میں بلند ہوتی ہے۔
ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای نے اس ویڈیو میں دشمن کے چہرے سے نقاب اتارتے ہوئے ایرانی قوم کی آواز کا تعارف پیش کیا ہے اور اس میں سوالیہ نشان کی صورت میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ ایرانی قوم کی آواز کونسی ہے؟ کیاایرانی قوم کی آواز وہ ہے جو مٹھی بھر منافق عناصر کی ہے جسے دشمن کی پروپیگنڈا مشینری ایرانی قوم کی آواز کہتی ہے یا پھر ایرانی قوم کی آواز وہ ہے جو 13 آبان (4 نومبر) اور شہداء کے جنازوں کی تشییع میں کڑوڑوں لوگوں کے جم غفیر کی صورت میں شر پسند عناصر اور فسادیوں کے خلاف اٹھتی ہے؟ فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔ حقیقت سے آگاہی کیلئے اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ایرانی_قوم #آواز #تشییع #شہداء #شہید_سلیمانی #عظیم_اجتماع #دہشت_گرد
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment